ٹک ٹاک کا جنون: 14 سالہ لڑکی گولی لگنے سے ہلاک

Published On 30 December,2023 08:09 pm

سرائے عالمگیر: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک کے جنون میں مبتلا 14 سالہ لڑکی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی۔

ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت صباء افضل کے نام سے ہوئی، واقعہ نواحی گاؤں کریالہ میں پیش آیا، ٹک ٹاک بنانے پر دو بہنوں ماریہ افضل اور صباء افضل کے درمیاں تکرار ہوئی۔

پولیس تھانہ صدر نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔