لاہور: (دنیا نیوز) صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوشنز (پامی) نے کہا کہ میڈیکل ڈینٹل کالجز کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوشنز کے صدر نے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر صوبے کے میڈیکل کالجز کو تباہ کیا جا رہا ہے، گزشتہ چار ماہ سے کلاسز کا آغاز نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہاکہ ہم کیسے فیس کم کرسکتے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کا بیڑا غرق نہ کریں، ہمارے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک نہ کیا جائے، کون ہے جو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو تباہ کرنا چاہتا ہے،وزیراعظم مسائل حل کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل حل نہ کئے تو ہم اپنے کالجز کی تالہ بندی کریں گے، پبلک سیکٹر کے لوگوں کے ساتھ مال روڈ پر اکٹھے ہوں گے۔