سابق لیجنڈری کرکٹر ویوین رچرڈ کا مرحوم عبدالقادر کو خراج تحسین

Published On 10 February,2022 11:35 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور لیجنڈری سابق ویسٹ انڈین کپتان ویوین رچرڈ نے مرحوم عبدالقادر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ویوین رچرڈ نے عبدالقادر کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا، کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹریننگ کے دوران سابق سٹار عبدالقادر اکیڈمی میں جو کہ ہائی پرفارمنس سنٹر سے منسلک ایل سی سی اے گراؤنڈ میں واقع ہے ۔

اس موقع پر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ عبدالقادر اکیڈمی کے لئے میں نیک خواہشات رکھتا ہوں، مرحوم میرے بہت اچھے دوست تھے اور یہ اکیڈمی انہوں نے بہت پہلے قائم کی تھی، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک عظیم لیگ سپنر تھے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ اکیڈمی سٹارز پیدا کرتی رہے گی، نسیم شاہ بھی یہاں سے اوپر آئے اور یہ دنیا کے بہترین نوجوانوں میں سے ایک ہیں۔