پی ایس ایل 7: قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں سکولوں کے اوقات کار میں کمی

Published On 09 February,2022 09:39 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچز کے باعث قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں سکولوں نے اوقات کار میں کمی کردی ہے۔

پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہورہا ہے جس کی وجہ سے سرکاری ونجی سکولز نے سوا 12 سے قبل چھٹی کا شیڈول جاری کردیا ہے، بچے صبح جلدی سکول آئیں گے اور چھٹی بھی جلدی دے دی جائے گی ۔

سکول انتظامیہ نے اوقات کار بارے والدین کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کرنا شروع کردیا، صبح کے وقت سکول ساڑھے 8 کے بجائے ساڑھے 7 بجے لگیں گے ۔

سکول انتظامیہ کے مطابق ان اوقات کار کا اطلاق پی ایس ایل میچز تک رہے گا ، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے انتظامیہ کیجانب سے ٹائمنگ کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔