پی ایس ایل7: لاہور میچز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

Published On 10 February,2022 05:07 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری پلان جاری کردیا گیا جس کے مطابق ٹیموں کی آمد ورفت کے دوران مال روڈ، کینال روڈ اور فیروز پور روڈ کا کچھ حصہ 9 سے 11 منٹ تک بند رہے گا۔

یونیورسٹی گراؤنڈ ، لبرٹی مارکیٹ، سینٹرل پوائنٹ اور ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جب کہ مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ اور فیروزپور روڈ پرمختلف مقامات پر ٹریفک کو موڑا جائے گا۔

میچ کے دوران اچھرہ پل سے کلمہ چوک کی طرف ڈیوس چوک سے کینٹ گیٹ پیلس ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

علاوہ ازیں میچ دیکھنے کیلئے آنے والے تماشائیوں کیلئے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ، سینٹرل پوائنٹ، لبرٹی مارکیٹ اور یونیورسٹی گراؤنڈ کو پارکنگ کے لئے مختص کر دیا گیا ہے۔