پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے ننھے کرکٹ فین حمزہ فراز کو لاہور مدعو کرلیا

Published On 09 February,2022 11:18 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پشاور زلمی نے ننھے کرکٹ فین محمد حمزہ فراز کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچز دیکھنے لاہور مدعو کرلیا ہے۔

پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے لاہور میں شروع ہونے جارہا ہے جس کے لئے پشاور زلمی کے ننھے مداح حمزہ فراز نے کراچی میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔

مداح کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے فرنچائز نے اسے لاہور میں بقیہ میچز دیکھنے کی دعوت دی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا۔