بابراعظم میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، اعزاز چیمہ

Published On 10 February,2022 05:20 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اعزاز چیمہ نے کہا ہے کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہے، امید ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم کم بیک کرے گی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ آج فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے جاؤں گا، میرا پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہے، امید ہے کراچی کنگز کی ٹیم کم بیک کرے گا، اوس کے باعث گیند کی حفاظت کرنا اہم ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد رضوان مسلسل جیسے پرفارم کررہے ہیں اس سے بے حد خوشی ہوتی ہے، لاہور قلندرز پی ایس ایل کے تمام پچھلے سیزن سے اب زیادہ متوازن سکواڈ ہے جبکہ ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔