پاکستان سپر لیگ کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی

Published On 09 February,2022 08:30 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کی مڈ سیزن ٹریڈ ونڈو کھول دی گئی ہے جس کے تحت تمام ٹیموں کو ایسے کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک پی ایس ایل 7 کے کسی میچ میں شرکت نہیں کی، لیگ کا دوسرا مرحلہ 10فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ ونڈو آج شام 6:30 بجے تک کھلی رہے گی، قواعد و ضوابط کے تحت اس ونڈو میں صرف ان کھلاڑیوں کے ٹریڈ کی اجازت ہوگی جنہوں نے اب تک لیگ میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہوگا اور دونوں ٹیموں اور منتخب ہونے والے کھلاڑی کا ممکنہ ٹریڈ سے متفق ہونا لازمی ہوگا۔

ٹریڈ کیلئے صرف ایک جیسی کیٹیگری کے حامل کھلاڑیوں کا ہی تبادلہ ممکن ہوگا جبکہ ہر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ دو ٹریڈز کرنے کی اجازت ہوگی ، اس دوران سکواڈ میں شامل فعال اراکین کی کل تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔