وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم جاری ہیں، جمعرات کی صبح ہی ضلع پلواما کے شہر اونتی پورہ میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا، علاقے میں بھارتی انتظامیہ نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے شہر اونتی پورہ میں بھارتی فورسز نے 2 کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ نوجوانوں کی شناخت عدنان لون اور عادل بھٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
بھارت کی ظالمانہ کارروائی پر کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا، بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی ہے۔