لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
44 میڈیکل کالجوں کے 5076 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، 4472 پاس جبکہ 319 فیل قرار پائے، کامیابی کا تناسب 93.34 فیصد رہا۔
پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کی، علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی ابرا گل نے 1000 میں سے 915 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کی ایمن حسان نے 901 نمبر لے کر دوسری جبکہ ڈی جی خان میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کی فاریہ نے 897 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مطابق تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔