نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

Published On 07 March,2025 04:51 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنی زندگی کے رنگ بالکل بدل دیے ہیں اور اپنے لباس میں بھی واضح تبدیلی کی جس کی وجہ سے وہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں، ان کی یہ تبدیلی کچھ لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی، تو کچھ نے اس پر تنقید بھی کی۔

شادی کے بعد نیلم منیر نے انسٹاگرام پر کئی ایسی پوسٹس شیئر کیں جن سے ان کے مذہب کی طرف مائل ہونے کا تاثر مل رہا تھا، اس دوران یہ افواہیں بھی اُٹھنے لگیں کہ نیلم نے شوبز کی دنیا کو چھوڑ دیا ہے۔

ان افواہوں کا جواب دیتے ہوئے نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے شوبز کو نہیں چھوڑا اور اداکاری ان کا شوق ہے، جسے وہ چھوڑ نہیں سکتی ہیں۔