گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے وفد کی ملاقات

Published On 07 March,2025 05:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سہیل وڑائچ اور خالد عباس ڈار بھی موجود تھے۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ گورنر ہاؤس پر تھیلیسیمیا، خصوصی بچوں اور بے سہارا بچوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا سیاستدانوں، وزیروں کا۔

سردار سلیم حیدر خان نے تھیلیسیمیا کے بچوں کو گورنر ہاؤس کی سیر کروائی اور افطاری کی دعوت بھی دے دی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ایسے بچوں کی خدمت کرنا میرے لئے باعث فخر ہو گا، انہوں نے اپیل ک کہ نوجوان نسل خون کا عطیہ دے کر تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کو بچانے کا ذریعہ بنے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ جب تک گورنر پنجاب ہوں گورنر ہاؤس کے دروازے غریبوں، یتیموں، بیماروں کی مدد کے لئے کھلے ہیں۔