سری نگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ گاؤں 'نادی گم' میں بھارتی فورسز کی کاروائی کے بعد کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین پر بھارتی فوج نے گولیاں چلا دیں۔ جس سے تین لڑکیوں سمیت چار افراد زخمی بھی ہو گئے۔
ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز نے کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 نوجوانوں کو شہید کیا۔ جس کے بعد کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر فائر کھول دیے۔جس سے تین لڑکیوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
ادھر بھارت کی طرف سے رچائے گئے پنچایتی انتخاب کے ڈرامے کے خلاف پوری مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ یاسین ملک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق اور سید علی شاہ گیلانی کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا۔