مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 2 کشمیری شہید

Last Updated On 01 November,2018 12:58 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، ضلع بڈگام میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، اکتوبر کے مہینے میں بھارتی فوج نے 39 کشمیری شہید کئے۔

قابض فوج نے نہتے کشمیریوں پر اسلحے کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ضلع بڈگام میں 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر بھی فوج نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا، نوجوانوں پر آنسو گیس پھینکی اور فائرنگ کی، خواتین بھی بھارتی فوج کے خلاف سڑکوں پر آگئیں۔

ادھر کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے اکتوبر کے مہینے میں 39 کشمیریوں کو شہید، 379 کو زخمی جبکہ 216 کو گرفتار کیا، 5کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید بھی کیا۔