کبوتروں کی میراتھن ریس، دیکھ کر عقل دنگ رہ جائے

Published On 17 February,2022 11:38 am

کوئٹہ: (روزنامہ دنیا) بلوچستان کے ضلع آواران میں کبوتروں کی میراتھن ریس منعقد کی جاتی ہے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے، ساڑھے 5 سو کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کیلئے ان کبوتروں کو سخت ٹریننگ دی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مختلف کلبز کے زیر اہتمام ان کبوتروں کی میراتھن منعقد کی جاتی ہے جس کی فنشنگ لائن 560 کلومیٹر دور ہوتی ہے، جس کے بعد کبوتر واپس اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔ یہ فاصلہ 5 سے 6 گھنٹے کے دوران طے ہوتا ہے، حال ہی میں منعقد ہونے والی ریس کا فاتح کبوتر طے شدہ فاصلہ 5 گھنٹے کی مسافت پوری کرنے کے بعد واپس لوٹا۔

ریس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ریس شروع ہونے سے قبل کبوتروں کو نشان لگا کر کوڈ نمبر دیئے جاتے ہیں۔ ان کبوتروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ کبوتروں کیلئے لاکھوں روپے کی امپورٹڈ ادویات اور خوراک کا انتظام کیا جاتا ہے، ان کی ٹریننگ کے مختلف مرحلے ہیں۔