اونٹنی کی سابق مالک کیساتھ جذباتی ویڈیو نے سب کو آبدیدہ کر دیا

Published On 15 February,2022 07:43 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں سابق مالک کے ساتھ اونٹنی کے پیار اور وفاداری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جیسے ہی اونٹنی نے سابق مالک کو دیکھا وہ بے قرار ہو گئی اوراس سے چمٹ گئی لوگوں نے اونٹنی کو ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ سابق مالک سے چمٹی رہی۔ اس کی آنکھیں آبدیدہ تھیں۔

مقامی شہری نے اونٹنی فروخت کردی تھی اور کچھ عرصے بعد دونوں کا آمنا سامنا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ کئی عرب ملکوں میں اونٹوں کی بڑی اہمیت ہے۔ عرب صدیوں سے اسے ’صحرا کے جہاز‘ کا نام دیے ہوئے ہیں۔ جزیرہ نمائے عرب میں صحرا نشینوں کی آمد ورفت کے لیے اونٹ استعمال ہوتے تھے۔ عرب معاشرے میں اونٹوں کی اہمیت برقرار ہے۔