ساڑھی بچانے کیلئے ماں نے بیٹے کی زندگی خطرے میں ڈال دی

Published On 12 February,2022 07:22 pm

ہریانہ: (دنیا نیوز) بھارت میں انوکھا واقعہ پیش آیا، اپنی ساڑھی بچانے کے لئے ماں نے بیٹے کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے شہرفرید آباد میں پیش آیا، ماں نے ساڑھی اٹھانے کے لئے بیٹے کو بیڈ شیٹ سے باندھ کر دسویں فلور سے نیچے اتار دیا، نچلی منزل پر موجود مکان کافی عرصے سے بند تھا۔ اس لئے خاتون نے ساڑھی اٹھانے کے لئے اپنے بچے کی جان کی بازی لگادی۔

وائرل ویڈیو دیکھنے والوں نے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر والدہ کو تنقید کو نشانہ بنایا۔