اوپر تلے چار انڈے متوازن کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم

Published On 14 February,2022 08:26 am

استنبول: (روزنامہ دنیا) یمنی نوجوان نے چار انڈے اوپر تلے متوازن کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، سب سے زیادہ انڈے ایک دوسرے کے اوپر متوازن کرنے کا پچھلا عالمی ریکارڈ بھی اسی نوجوان نے بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد مقبل نے ترکی کے شہر استنبول میں ایک کے اوپر ایک کر کے چار انڈے متوازن کر کےاپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں چیزوں کو ایک دوسرے پر متوازن کرنا بہت معمولی کام ہے حالانکہ اس کیلئے بہت توجہ، محنت اور مہارت درکار ہوتی ہے۔

اس نوجوان کو بچپن ہی سے مختلف چیزیں ایک دوسرے پر متوازن کرنے کا شوق تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ اپنی مہارت کو خوب سے خوب تر بناتا گیا۔ اب مقبل کا ارادہ ہے کہ مزید کوشش کرتے ہوئے اپنا یہی ریکارڈ جلد توڑ ڈالے۔