جاپانی ساحل کے نیچے زلزلوں کی وجہ بننے والی چٹان دریافت

Published On 11 February,2022 11:21 am

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جنوبی پنجاب کے ساحل کے نیچے ایک آتشیں چٹان دریافت ہوئی ہے جو ایک طرح سے مقناطیس یا برقی سلاخ کا کردار ادا کرتے ہوئے بہت طاقتور زلزلوں کی وجہ بن سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چٹان کے مفصل تھری ڈی نقشے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکٹا نوک پلیٹوں کی توانائی اس چٹان کے اطراف پہنچتی ہے اور دھیرے دھیرے جمع ہو رہی ہے۔ اس اہم تحقیق سے جاپان میں رونما ہونے والے ممکنہ زلزلوں کی پیشگوئی میں سہولت ہو گی تو دوسری جانب آتشیں چٹٓان اور ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان ربط جاننے میں بھی مدد ملے گی۔

بحری ارضی سائنس کے سینئر سائنسدان سیوشی کوڈیرا نے بتایا کہ ہم درست طور پر نہیں کہہ سکتے کہ مستقبل میں کہاں اور کس وقت بڑے زلزلے رونما ہوں گے لیکن ڈیٹا اور ماڈلنگ سے اس کا درست اندازہ ضرور لگایا جا سکتا ہے۔