اچانک درجنوں پرندوں کے گر کر مرنے سے عوام خوفزدہ

Published On 16 February,2022 09:59 am

میکسیکو: (روزنامہ دنیا) میکسیکو میں معمول کی پرواز کے دوران درجنوں پرندوں کے باری باری زمین پر گر کر مرنے سے عوام خوفزدہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ میکسیکو کے شمالی شہر کواؤ تیموک میں پیش آیا جہاں بہت تیزی سے پرندے پکے ہوئے پھلوں کی طرح سڑکوں پر گرے۔ اکثر پرندوں کی رنگت سیاہ اور پیلی دیکھی گئی ہے۔

ایک ماہر کے مطابق یہ حساس پرندے شہر کی فضائی آلودگی سے ہلاک ہوئے۔ پرندوں کے ماہر ڈاکٹر رچرڈ بروٹن کے مطابق اگرچہ ویڈیو میں شکاری پرندے نہیں ملے لیکن انہیں 99 فیصد یقین ہے کہ ننھے پرندے اسی وجہ سے مرے ہیں۔ بڑے شکاری پرندے چھوٹے پرندوں کو ایک جانب دھکیل سکتے ہیں اور انہیں زمین کی جانب رخ کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں جہاں وہ مکانات، عمارات اور سڑک سے ٹکرا کر فوری موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔