مگرمچھ 6 سال بعد گردن میں پھنسے ٹائر سے آزاد ہو گیا

Published On 10 February,2022 10:35 am

جکارتہ: (روزنامہ دنیا) انڈونیشیا میں ایک مگرمچھ کو 6 سال بعد گردن میں پھنسے ٹائر سے آزادی مل گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سیلاوسی میں 13 فٹ سے زائد لمبے مگر مچھ کے گلے میں 6 سال قبل ایک ٹائر پھنس گیا تھا، جانوروں سے متعلق تنظیموں اور مقامی افراد نے متعدد بار مگر مچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔

مقامی لوگوں میں "ہار والا" کے نام سے مشہور مگرمچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے کیلئے انتظامیہ نے انعام کا اعلان بھی کیا تھا لیکن کوئی ٹائر نہیں نکال سکا۔ ہر بار جال سے بچ نکلنے والا مگرمچھ بالآخر جال میں پھنس گیا جس کی گردن سے ٹائر نکال کر واپس دریا میں چھوڑ دیا گیا۔