بھارت میں جیب کترے بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی

Published On 12 April,2021 11:22 am

نئی دہلی:(روزنامہ د نیا) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جیب کترے بندروں کا چرچا ہے جو بس سٹاپ پر درجنوں شہریوں کی جیب کاٹ کر ان کو رقم اور قیمتی اشیا سے محروم کرچکے ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بندر شہریوں کی جیب سے رقم نکالنے اور بٹوے چرانے کی باقاعدہ تربیت رکھتے ہیں۔ بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اس گروہ کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ایک بس سٹاپ پر دو افراد کو بندروں سمیت گرفتار کرلیا۔

بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کردیا گیا جبکہ گرفتارملزموں نے بتایا کہ انہوں نے بندروں کو جیبوں سے پرس نکالنے کی باقاعدہ تربیت دی تھی ۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے