ہندوستان: ہاتھی کا بچہ کنویں میں گر گیا، ریسکیو ٹیموں کی انتھک محنت، جان بچا لی

Published On 11 April,2021 05:14 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ہندوستان کی ریاست اڈیسہ میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گہرے کنویں میں گرنے والے ہاتھی کے بچے کی جان بچا لی ہے۔ یہ ہاتھی کا بچہ غلطی سے 15 فٹ گہری کنواں میں گر گیا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق ہاتھی کا بچہ رات بھر گہرے کنویں میں تڑپتا رہا۔ صبح کے وقت وہاں سے مقامی لوگوں کا گزر ہوا تو انہوں نے جنگلی حکام کو اطلاع کی لیکن امدادی ٹیمیں موقع پر نہ پہنچیں تو انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے نکالنے کا پروگرام بنایا۔

تاہم محکمہ جنگلات کے اہلکار بھی بعد ازاں موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد کامیابی کے ساتھ ہاتھی کے بچے کو باہر نکالا گیا۔

محکمہ جنگلات کے حکام کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو ہاتھی کے بچے کی جان بھی جا سکتی تھی۔

کہا جا رہا ہے کہ جھارکھنڈ سے ہاتھیوں کا ایک جھنڈ گھنے جنگل کو عبور کرنے کے بعد ایک گاؤں میں داخل ہوا تھا۔ ہاتھیوں کا جھنڈ تو آگے نکل گیا لیکن ایک بچہ غلطی سے کنویں میں گر گیا۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے