کار کے نیچے سے نکلے مگرمچھ کو ڈائناسور قرار دیدیا

Published On 12 April,2021 12:52 pm

واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) امریکا میں دیوقامت مگرمچھ دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں،سوشل میڈیا صارفین نے اسے ’’ڈائناسور‘‘ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا میں کار کے نیچے سے قدآور مگرمچھ برآمد ہوا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایک صارف نے آبی جانور کو دیکھ کر لکھا یہ مگرمچھ نہیں بلکہ ڈائناسور ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں اس طرح کے واقعات عام ہوچکے ہیں، اس سے قبل گالف کے میدان اورکئی بار سڑک پر مگر مچھ دیکھا گیا تھا جس سے شہری حواس باختہ ہوگئے تھے ۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے