ہسپانوی باشندے کی دلچسپ ایجاد، اڑن طشتری بنا ڈالی

Last Updated On 02 December,2018 11:36 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) تخیلاتی سیارے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ہسپانوی باشندے نے گھر کے لان میں اڑن طشتری بنا ڈالی جو ہوبہو فلموں میں دکھائی گئی اڑن طشتری جیسی لگتی ہے۔

 

ستاسی سالہ ہسپانوی باشندے کی دلچسپ ایجاد، اپنے گھر کے لان میں اڑن طشتری بنا ڈالی۔ لوسیو بیلس ٹیروس نامی ہسپانوی باشندے نے ٹین سیون کے نام سے خیالی سیارے کی سیر کے لیے اڑن طشتری بنائی جو ہو بہو فلموں میں دکھائی گئی اڑن تشتری جیسی لگتی ہے۔

اڑن طشتری کا وزن بارہ سو کلو اور قطر بیس میٹر ہے، اس کی بناوٹ پر ایک لاکھ تیرہ ہزار ڈالر کی لاگت آئی۔ اڑن طشتری میں نصب آلات کو بجلی فراہم کرنے کے لیے بتیس سولر پینل بھی نصب کیے گئے ہیں۔