کراچی :(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق جن اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں ٹھٹھہ،عمرکوٹ،نوشہرہ فیروز شامل ہیں، مثبت نمونوں کا جنیاتی تعلق ڈبلیو پی وی 1 پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی نمونوں کے سیمپلز 23 اور 24 دسمبر کو لیے گئے، سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی، ملک گیر پولیو مہم 3 سے 9 فروری تک جاری رہے گی۔
علاوہ ازیں قومی ادارہ صحت نے مزید بتایا کہ تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ رواں سال 1 بچہ جبکہ 2024 میں 73 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں۔