کرک: (دنیا نیوز) کرک کے علاقہ ورانہ اور قریبی علاقوں میں چکن پاکس کی وبا پھوٹ پڑی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک کے مطابق علاقہ میں چکن پاکس سے 50 سے زائد سے بچے متاثر ہوئے ہیں۔
ڈی ایچ او نے کہا کہ محکمہ صحت ٹیم نے متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے بچوں کا چیک اَپ کیا، مختلف سکولوں میں بھی میڈیکل ٹیموں نے بچوں کا معائنہ کیا اور ادویات دیں۔