سیاح کی نقل اتارتے کچھوے کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 30 November,2018 10:59 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سیاح کی نقل کرتے ہوئے کچھوے کی اداکاری نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ سیاح ے ایکیوریم میں کھچوے کو دیکھنے میں منہمک تھا اسی دوران لاشعوری طور پر چہرے پر ہاتھ پھیرا تو کچھوے نے بھی یہی حرکت دہرائی۔

رپورٹ کے مطابق کچھوا یوں تو سست رفتار جانور ہے تاہم کبھی کبھی یہ ایسی حرکات کرتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر مقبول اس ویڈیو کو ہی دیکھ لیں جس میں کچھوا ایکیوریم کی دوسری جانب سے سیاح کی نقالی کرتے ہو ئے اسی انداز میں چہرے پر ہاتھ پھیرتا ہے جیسے سیاح کرتا ہے۔ اس اداکار کچھوے کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔