دم ہے تو دنیا کے سب سے خطرناک جھولے کا مزہ لیجئے

Last Updated On 29 November,2018 11:08 am

آکلینڈ: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ میں خطرات سے کھیلنے والے افراد کی تفریح کیلئے پہاڑوں کے درمیان دنیا کاسب سے اونچا اور خطر ناک جھولا نصب کیا گیا ہے، آپ میں دم ہے تو ایک ٹرائل لے کر دکھائیں۔

دو پہاڑوں کے درمیان نصب اس جھو لے کے ذریعے جھولا جھولنے والوں کو ایک رسی کے ساتھ باندھ کر 70میٹر کی اونچائی سے نیچے لٹکا یا جاتاہے جس کے بعد یہ رسی جھولتی ہو ئی دوسری جانب پہاڑ کا 300 میٹر تک فاصلہ طے کر تی ہے۔

اس جھولے میں بیک وقت دو افراد بیٹھ سکتے ہیں تاہم گہری کھائی اور اونچائی کے خوف سے جھولا جھولنے اور انہیں دیکھنے والے افراد کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔