کاسمیٹک سرجری کا شوق خاتون کی جان لے گیا

Last Updated On 29 November,2018 11:38 am

ڈیلاس: (ویب ڈیسک) خوبصورت اور دلکش نظر آنا ہر خاتون کی خواہش ہے لیکن یہی شوق اسوقت وبال جان بن گیا جب ایک امریکی خاتون نے کاسمیٹک سرجری کروانے کیلئے سستا طریقہ علاج اختیار کیا۔

امریکی ریاست ڈیلاس سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ لارا اویلا نے میکسکو کے شہر جوریز میں واقع ایک مشہور رائنو پلاسٹی کے مرکز سے رابطہ کیا جو امریکا کے مقابلے میں بہت سستی کاسمیٹک سرجری کرتا ہے، خاتون کو یہاں ناک اور سینے کی کاسمیٹک سرجری کرانی تھی۔ جیسے ہی خاتون کو بے ہوش کرنے کے بعد سرجری شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ بے ہوشی کے عمل میں کوئی غلطی ہوئی ہے جس سے ان کے دماغ پر سوجن آ گئی اور دماغ کو شدید نقصان پہنچا۔

خاتون کی بہن کے مطابق سرجن نے لارا کی ریڑھ کی ہڈی پر جو انجکشن لگایا جو غلط جگہ پر لگا لیکن اس کے بعد خاتون کا دماغ متاثر ہونا شروع گیا، پھر گردے ناکارہ ہوگئے اور اسے دل کا شدید دورہ پڑا۔ کلینک کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ جیسے ہی بے ہوشی کی دوا کا اثر ختم ہوگا سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا لیکن خاتون کی طبیعت بگڑگئی۔ اس کے بات وینٹی لیٹر سے مدد لی گئی لیکن وہ بھی کارآمد نہ ہوسکی اور آخرکار وہ لقمہ اجل بن گئی۔

واضح رہے کہ امریکا سے ہر سال ہزاروں افراد پلاسٹک اور کاسمیٹک سرجری کے لیے میکسکو جاتے ہیں کیونکہ وہاں 10 ہزار ڈالر کا آپریشن صرف دو سے تین ہزار ڈالر میں ہوجاتا ہے۔