دنیا کی سب سے بڑی آبشار کو رنگوں سے سجا دیا گیا

Last Updated On 30 November,2018 10:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع دنیا کی سب سے بڑی آبشار نیاگرا فال نے حسین رنگوں کی چادر اوڑھ لی۔ غیر ملکی سیاح اس حسین منظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی تعداد میں‌ اس تفریحی مقام کا رخ کر رہے ہیں.

غیرملکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق کرسمس کے سلسلے میں شروع ہونیوالے اس لائٹ شو میں نیا گرافال سے گرتا پانی ہر لمحے اپنا رنگ تبدیل کر رہا ہے اور اندھیرے میں یہ نظارہ پورے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہا ہے۔

مختلف رنگوں سے سجی نیا گرا فال کی اس سجاوٹ پر کئی ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو ہزاروں افراد کو تفریح فراہم کر رہی ہے۔ مقامی افراد تو نیاگرا فال دیکھنے آ ہی رہے ہیں غیر ملکی سیاحوں کا بھی یہاں خوب رش لگا ہے۔