ایک منٹ میں 32 بار انگلیاں چٹخانے کا عالمی ریکارڈ قائم

Last Updated On 01 November,2018 10:54 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں نوجوان نے ایک منٹ میں 32 بار انگلیاں چٹخاتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

اکثر نوجوان اور بچے اپنی انگلیاں چٹخانے کی آوازوں سے دوستوں پر اپنے ٹیلنٹ کی دھاک بٹھانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ نوجوان تو سب سے نرالا ہے جس نے ایک منٹ میں درجنوں بار انگلیاں چٹخائیں اور عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

کالائی سلیون نامی اس نوجوان نے صرف ساٹھ سیکنڈ میں انسانی جوڑ چٹخائے اور کل بتیس بار بغیر رُکے جوڑ چٹخانے کی آواز نکالتے ہوئے یہ عالمی ریکارڈ بنایا۔