چین : ساڑھے 3 کلومیٹر طویل کھانے کی میز پر ہزاروں افراد نے دعوت اڑائی

Last Updated On 30 October,2018 12:33 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں ہزاروں افراد کیلئے پُر لطف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں، بڑوں اور بزرگوں نے خوب مزے سے مفت کی دعوت اُڑائی۔

صوبے گوائژو کی کاؤنٹی ڈانژائی میں منعقد کی گئی اس پُر لطف دعوت میں ساڑھے 3 کلومیٹر طویل کھانے کی ٹیبل سجائی گئی جس میں چین سمیت دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ماہر شیفس کے تیار کردہ روایتی پکوان خوب مزے سے کھائے۔ منفرد نوعیت کی یہ تقریب ایک ہزار سال سے منعقد کی جارہی ہے۔