شرارتی پرندے نے موٹرسائیکل سوار کی ناک میں دم کر دیا

Last Updated On 30 October,2018 11:59 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا میں شرارتی پرندے نے اپنی چونچ سے موٹرسائیکل سوار کی ناک میں دم کر دیا۔ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے باوجود پرندہ پیچھا کر کے سوار کو ستاتا رہا۔

لگتا ہے اس پرندے کی بائیک سوار سے کوئی دشمنی ہے یا پھر یہ محض شرارت ہے اسی لئے تو اس نے بائیکر کے ہیلمٹ پر چونچ مار مار کر اسکا بائیک چلانا مشکل کر دیا ہے۔ 50کلو میٹر کی رفتار سے بائیک سوار مسلسل آگے بڑھ رہا تھا جبکہ پرندہ لگا تار اس کا پیچھا کرتے ہوئے اسے ستاتا رہا تاہم پرندہ تنگ آ کر پھر خود ہی سڑک سے غائب ہو گیا۔