تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا کر رکھ دیا

Last Updated On 31 October,2018 10:03 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ذہن کو الجھا دینے والی اس تصویر نے ایک بار پھر انٹرنیٹ صارفین کو پریشان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی تصویر میں ایک سیاہ جانور کو دکھا کر پوچھا گیا کہ وہ کیا ہے ، اس سوال نے لوگوں کو گھما کر رکھ دیا ہے۔

کچھ لوگوں کو تصویر میں سیاہ کوا نظر آرہا ہے جبکہ دیگر کو یہ ایک کالی بلی دکھائی دے رہی ہے۔ پہلی نظر میں کوئی بھی آسانی سے یہ مان سکتا ہے کہ یہ کوے کی تصویر ہے تاہم اگر آپ غور سے جائزہ لیں تو آپکو ایک بلی نظر آئیگی جس نے اپنا سر دائیں جانب جھکایا ہوا ہے اور کیمرے کی جانب دیکھ رہی ہے اگر آپ کو بلی ڈھونڈنے میں کچھ منٹ لگیں تو کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس تصویر نے تو گوگل کو بھی الجھن میں ڈال دیا تھا۔