جنوبی کوریا کا شہر بوسان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا

Last Updated On 30 October,2018 11:51 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں آ تش بازی کے 14ویں سالانہ بین الاقوامی مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ بوسان انٹرنیشنل فائر ورکس کے مقابلوں میں دنیا بھر سے آتش بازی کے ماہروں نے حصہ لیا۔ آتش بازی کی اس چیمپئن شپ میں جب فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ پیش کیا تو پورا آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

خوبصورت اور رنگ برنگی روشنیوں کی جھلملاہٹ نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا جو ہزاروں کی تعداد میں فیسٹیول کے مقام پر موجود تھے۔