انڈور سکائی ڈائیونگ کے دلچسپ مقابلے، 240 کھلاڑیوں نے اپنی قسمت آزمائی

Last Updated On 30 October,2018 10:17 am

زلاق: (دنیا نیوز) بحرین کے شہر 'زلاق' میں ہونےو الے انڈور سکائی ڈایئونگ کے مقابلوں میں فرانس کی ٹیم فاتح رہی۔ ایونٹ میں انفرادی مقابلے بھی ہوئے۔ شائقین داد دے کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے.

ایونٹ میں دنیا بھر سے 240 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ شائقین کی بڑی تعداد سکائی ڈائیوانگ کے ان مقابلوں سے لطف اندوز ہوئی اور داد دے کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ فرانس کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھا کر جیت اپنے نام کی۔

ایونٹ کے انفرادی مقابلے دلچسپی سے بھرپور تھے جس میں کھلاڑیوں نے حیرت انگیز کرتب دکھا کر شائقین سے کو خوب محظوظ کیا۔