لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں ماحول کو شدید نقصان پہنچانے والے عنصر پلاسٹک کو ختم کرنے کے منصوبوں کے بارے میں سوچا جا رہا ہے اور اس ضمن میں ایک اور منصوبہ سامنے آیا ہے۔
فرانس کے دریا میوز کے کناروں پر خوبصورت پارک بنائے جارہے ہیں جس سے دریا کی خوبصورتی میں اضافہ ہورہا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ پارک استعمال شدہ پلاسٹک سے بنائے جارہے ہیں۔ اس کیلئے سب سے پہلے دریا میں پھینکا جانیوالا پلاسٹک جمع کیا جاتا ہے بعد ازاں اسے پگھلا کر 6 کونوں والے پلیٹ فارم تیار کئے جاتے ہیں جن پر کھاد ڈال کر سبزہ اور مختلف پودے اگائے جاتے ہیں۔
یہ پلیٹ فارمز بہت بڑی تعداد میں دریا کے کناروں پر چھوڑ دئیے جاتے ہیں جسکے بعد مذکورہ حصہ خوبصورت سا پارک معلوم ہونے لگتا ہے ۔