چین میں رنگا رنگ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

Last Updated On 26 October,2018 02:25 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) چین میں اینشی گرینڈ کینیون نامی وادی میں ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کاانعقاد کیا گیا۔ منعقد کئے گئے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کے دوران درجنوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آئے۔

اس بیلون فیسٹیول میں جہاں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجایا وہیں دوسری جانب ہزاروں سیاحوں کی آمد نے بھی رونقیں بڑھا دیں۔ واضح رہے کہ اس حسین نظارے کو دیکھنے نہ صرف مقامی بلکہ دنیا بھر سے بھی ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔