چین: ریسکیو اہلکاروں‌ نے نالے میں پھنسے جنگلی ریچھ کو بچا لیا

Last Updated On 26 October,2018 10:09 am

شنگھائی: (دنیا نیوز) چینی صوبے گانسو کی صوبی کاؤنٹی میں جنگلی ریچھ نالے میں گر کر جنگلے میں‌پھنس گیا، حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کو فوری طلب کر لیا جنہوں نے ریچھ کو نکال کر اس کی جان بچا لی۔

حکام کے مطابق ریچھ پہاڑ سے اترتے ہوئے حادثاتی طورپر گہرے نالے میں گر گیا تھا لیکن خوش قسمتی سے حفاظتی جنگلے نے اسے آگے بہہ جانے سے بچا لیا۔ حکام نے ریسکیو اہلکاروں کو طلب کر لیا جنہوں نے چھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کرین کی مدد سے جنگلی جانور کو باہر نکالا اور اسے محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا۔