فرانس میں پہلی جنگ عظیم کی 100 ویں سالگرہ، لڑائی کا نقشہ پیش کیا گیا

Last Updated On 26 August,2018 10:46 am

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس کے قصبے وردن میں ایک ہزار فوجیوں نے مارچ کرتے ہوئے پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی 100 ویں سالگرہ منائی۔

پرانے فوجیوں کا لباس زیب تن کئے ایک ہزار لوگوں نے اس دور کو یاد کیا، انہوں نے میدان جنگ کا نقشہ پیش کیا جس میں خیمے نصب کئے اور فوجیوں کے روزمرہ کے معمولات دکھائے۔ وردن کے مقام پر لڑی گئی لڑائی پہلی جنگ عظیم کی خوفناک ترین لڑائی تھی جس میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے فوجیوں سمیت سات لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔