نیند میں باتیں کرنا لوگوں کے متعلق کیا بتاتا ہے ؟

Last Updated On 22 August,2018 02:42 pm

لاہور(روزنامہ دنیا ) کسی کو نیند میں باتیں کرتے سننا جہاں اپنے اندر پراسراریت رکھتا ہے کہ بولنے والے کے ذہن میں کیا چل رہا ہے وہیں یہ کافی لطف اندوز بھی ہوسکتا ہے۔

رات کے اس پہر جب ہماری نیند خوب گہری ہوتی ہے ہم میں سے اکثر لوگ سوتے میں باتیں کرتے ہیں۔ یا تو وہ مکمل طور پر بے مطلب ہوتی ہیں یا پھر سیاق و سباق سے ہٹ کرہوتی ہیں۔ سوتے میں بولنے کی عادت تقریباً ایک فیصد بالغوں کو لاحق ہوتی ہے اور عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ سوتے میں بولتے وقت بولنے والے کے لاشعور میں کیا چل رہا ہے معلوم ہوجاتا ہے۔

تاہم حقیقت کچھ مختلف ہے نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے مطابق نیند میں بولنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں۔ نیند میں بولنے کے اسباب میں دباؤ اور ذہنی مسائل ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر مائیکل بریوس جو ایک نیند کے سپیشلسٹ ہیں، کہتے ہیں کہ سوتے میں جو بولا جاتا ہے وہ بے مطلب ہوتا ہے اور اس پر توجہ دینے یا اس کا تجزیہ کرنا فضول ہے۔