واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے سمتھسونین نیشنل زو میں پیدا ہونے والے پانڈا بئی بئی کی تیسری سالگرہ منائی گئی۔
بئی بئی کی تواضع سیب، چقندر، آئس کریم اور اسکی پسند کی چیزوں سے بنائے گئے کیک سے کی گئی جسے اس نے مزے لے لے کر کھایا، 2015 میں جب وہ پیدا ہوا تو اسے وی آئی پی کا درجہ ملا، اسکے ماں باپ چین کی جانب سے امریکا کو خیر سگالی کے طور پر دیئے گئے، ایک معاہدے کے تحت بئی بئی کو اگلے سال چین بھیج دیا جائے گا۔