روزانہ ایک مخصوص وقت پر سونا صحت کیلئے مفید

Last Updated On 24 September,2018 10:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رات کی نیند کا وقت مخصوص کر لینے سے صحت پر بہتر نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

ڈیوک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق رات بھر 7 گھنٹے کی نیند کا ہدف بہت اہمیت رکھتا ہے مگر اس کے فوائد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ سونے کا ایک وقت طے کرلیا جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد کو لگتا ہے کہ سونے کا مخصوص وقت بچوں کے لیے ہوتا ہے تاہم جن لوگوں کی نیند کا کوئی وقت طے نہیں ہوتا وہ افراد موٹاپے، بلڈ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہوسکتے ہیں۔