جسم میں ہونیوالی خارش سے متعلق ماہرین کا تازہ انکشاف

Last Updated On 23 September,2018 09:15 pm

لیور پول: (دنیا نیوز) برطانوی ماہرین صحت نے انسانی جسم پر ہونے والی خارش کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

برطانیہ میں قائم لیور پول یونیورسٹی کے پروفیسر فرانسس مکلیون کے مطابق مچھر یا دیگر کیڑے مکوڑے اور پودے انسانی جلد پر حیوانی یا نباتاتی زہر چھوڑتے ہیں۔ اس زہریلے مادے کے جواب میں انسانی جسم کا مدافعتی نظام، اعصاب کی جانب سے دماغ کو خارش کا سگنل بھیجتا ہے جس کی وجہ سے خارش ہونے لگتی ہے۔