دماغ کے بیمار حصے تک دوا پہنچانے میں بڑی کامیابی

Last Updated On 18 September,2018 06:27 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ نوزل اسپرے اور الٹراساؤنڈ کے ذریعے نینوذرات پر مشتمل پیچیدہ دوا کو دماغ کے مطلوبہ حصے تک پہنچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے نینوذرات میں بند دوا کو ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچایا اور پھر الٹرا سونک لہروں کے ذریعے دوا کی رہنمائی کرتے ہوئے اس کے نینو ذرات کو مطلوبہ مقامات کی راہ دکھائی گئی۔ اس عمل میں خون اور دماغ کی روایتی رکاوٹ کو بہ آسانی عبور کیا گیا جو ایک منفرد کامیابی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس عمل سے کئی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔