لاہور : (دنیانیوز) پاکستان کے نوجوان کوہ پیما ساجد سدپارہ نے 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر کے ایک بار پھر ملک کانام فخر سے بلند کردیا ۔
Nanga Parbet Summit
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) June 26, 2023
Sajid Sadpara has successfully summited Nanga Parbet 8126m without Oxygen and as a part of lead rope fixing team
First summit of the season in Pakistan with @sst8848
Congratulations pic.twitter.com/80CEsJ0OOH
نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے ، ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں۔
اپریل میں ساجد سد پارہ نے بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال کی 8 ہزار 91 میٹر اونچی اناپرنا چوٹی سر کرکے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔
قبل ازیں ساجد سدپارہ نے بغیر اضافی آکسیجن کے تین دن اور 18 گھنٹے میں کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، مناسلو اور اناپورنا سرکرنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
واضح رہے کہ ساجد سدپارہ لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ہیں، ساجد سدپارہ ان تمام 14 چوٹیوں کو سر کرکے اپنے والد کے خواب کی تکمیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔