اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن نانگا پربت سر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
نوجوان کوہ پیما ساجد سدپارہ نانگا پربت بیس کیمپ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں اور وہ اگلے ماہ اسے سر کرلیں گے۔
We have reached Chilas finally. Some road blocks and dam construction work delayed our scheduled arrival. We will be taking Jeep to Sahri, towards basecamp.
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) June 16, 2023
Watch my video for the Nanga Parbet Expedition 2023 #NangaParbet2023https://t.co/AwaDXkw3QG pic.twitter.com/Rm41FmVTP5
رپورٹس کے مطابق 8126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے ، ساجد سدپارہ 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن سر کرنا چاہتے ہیں اور وہ اب تک 6 بلند ترین چوٹیاں بنا مصنوعی آکسیجن سر کر چکے ہیں۔
#NangaParbet2023 pic.twitter.com/N4Bt8E3EA7
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) June 15, 2023
اپریل میں ساجدسد پارہ بغیر اضافی آکسیجن کے نیپال کی 8 ہزار 91 میٹر اونچی اناپرنا چوٹی سر کرنے والے کے پہلے پاکستانی بن گئے ۔
یہ بھی پڑھیں :ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے پہلے پاکستانی بن گئے
قبل ازیں ساجد سدپارہ نے بغیر اضافی آکسیجن کے تین دن اور 18 گھنٹے میں کے ٹو، گیشربرم ون، گیشربرم ٹو، مناسلو اور اناپورنا سرکرنے کا بھی ریکارڈ قائم کیا ۔
واضح رہے کہ ساجد سدپارہ لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ہیں، ساجد سدپارہ ان تمام 14 چوٹیوں کو سر کرکے اپنے والد کے خواب کی تکمیل کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔