لاہور: (ویب ڈیسک) پرتگال سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو جنوبی افریقی ایتھلیٹ کاسٹر نے کور کرشر چیلنج میں شکست دیدی۔
کور کرشر چیلنج میں اولمپیئن کاسٹر نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا، رونالڈو نے زمین پر لیٹ کر 45 سیکنڈ میں 142 بار پاؤں کو چھوا جبکہ کاسٹر نے 45 سیکنڈ میں 176 بار اپنے پاؤں کو چھو کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔
کور کرشر چیلنج میں دنیابھر کے کھلاڑی شریک ہیں اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں آئیسولیشن (قرنطینہ) کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے کو چیلنج کر رہے ہیں۔
فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے فٹبالرز، کرکٹرز اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑی گھر میں ہی پریکٹس کے ساتھ ساتھ خود کو فٹ رکھنے کے لیے سرگرم ہیں اور دلچسپ چیلنجز سے ایک دوسرے کو بازی دے کر آزما رہے ہیں۔