اسلام آباد سے 181 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، نظرثانی فہرستیں جاری

Published On 11 January,2024 08:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے اسلام آباد کی نظرثانی شدہ فہرستیں جاری کر دی گئیں۔

اسلام آباد میں مجموعی طور پر 181 امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں گے، این اے 46 سے 63 امیدواروں کے نام جاری کر دیئے گئے، این 47 سے بھی 63 امیدواروں کو کلین چٹ دے دی گئی۔

این اے 48 کیلئے 55 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔